اردو ٹائپ کرنے میں دشواری ہے ؟
دل_پر_خوں جو جام ہے میرا
شاعر:مرزا جواں بخت جہاں دار
ذریعہ : ریختہ
ابھی آنا ہے تو شتابی آ
کام ورنہ تمام ہے میرا
گاہ بے خود ہوں گہہ بہ خود ہر دم
کوچ اور یہ مقام ہے میرا
اے جہاں دارؔ ہوں میں صید اسیر
ہر خم زلف دام ہے میرا
دل_پر_شوق کو پہلو میں دبائے رکھا
شاعر:حبیب جالب
دل پر شوق کو پہلو میں دبائے رکھا
تجھ سے بھی ہم نے ترا پیار چھپائے رکھا
ہائے کیا لوگ تھے وہ لوگ پری چہرہ لوگ
ہم نے جن کے لیے دنیا کو بھلائے رکھا
دل_تباہ کو اب تک نہیں یقیں آیا
شاعر:فہیم شناس کاظمی
وہ جس کے ہاتھ سے تقریب دل نمائی تھی
ابھی وہ لمحۂ موجود میں نہیں آیا
دل_تنگ ہوں مکان کے اندر پڑا ہوا
شاعر:نذیر قیصر
دل تنگ ہوں مکان کے اندر پڑا ہوا
باہر ابد کا قفل ہے در پر پڑا ہوا
مجھ پر گراں گزرتی ہے میری صدا کی گونج
چپ ہوں درون گنبد بے در پڑا ہوا
ممکن جو ہو تو ایک نظر مڑ کے دیکھ لے
اک نقش ہے زمین پہ مٹ کر پڑا ہوا
کھل ہی گئی ہے آنکھ تو آواز دے کے دیکھ
خاموش کیوں ہے شب کا سمندر پڑا ہوا