اردو ٹائپ کرنے میں دشواری ہے ؟
یہ میں کہوں_گا فلک پہ جا کر زمیں سے آیا ہوں تنگ آ کر
شاعر:بیان میرٹھی
ذریعہ : ریختہ
یہ زور حرمان و یاس کا ہے اثر کہاں کا مری فغاں کو
پٹک پٹک خاک پر دیا ہے فلک سے اونچا اٹھا اٹھا کر
کب کوئی فضول ہاتھ ملتا ہے بھلا
جب داہنے ہاتھ سے گرہ کھل نہ سکی
کب بائیں قدم سے کام چلتا ہے بھلا
اس غم کی دھوپ میں مجھے پروائیاں نہ دو
شاعر:للن چودھری
ہوتی ہیں کارگر کہیں جھوٹی تسلیاں
اے چارہ سازو دل کو شکیبائیاں نہ دو
اسیران_عشق_بتاں اور بھی ہیں
ابھی یہ جفا کا ہے آغاز اے دل
وفا کے ابھی امتحاں اور بھی ہیں
جو مست_جام_بادۂ_عرفاں نہ ہو سکا
شاعر:شوق بہرائچی
بتلا رہی ہے شیخ کی تقریر مضمحل
کچھ آج حلوے مانڈے کا ساماں نہ ہو سکا
جلتے ہوئے جنگل سے گزرنا تھا ہمیں بھی
شاعر:عنبر بہرائچی
سونے کے ہنڈولے میں وہ خوش پوش مگن تھا
موسم بھی سہانا تھا سنورنا تھا ہمیں بھی
رہی ہے یوں ہی ندامت مجھے مقدر سے
شاعر:وجے شرما عرش
گزر رہی ہے صبا جس طرح مرے گھر سے
چمن میں کون ببولوں کی ڈال کھینچتا ہے
شاعر:چراغ شرما
یہاں جو آتا ہے پھولوں کے گال کھینچتا ہے
نیند اجڑی تو نگاہوں میں مناظر کیا ہیں
شاعر:شہپر رسول
ہم کہ بیتاب کسی خواب کی خاطر کیا ہیں
ہمارے درد کی جانب اشارا کرتی ہیں
شریف لوگ کہ جیسے سکوت آب رواں
کچھ ایک موجیں مگر سر ابھارا کرتی ہیں